تارا شنکر باندیو پادھیائے

تارا شنکر بندیوپادھیائے (23 جولائی 1898 – 14 ستمبر 1971) ایک ہندوستانی ناول نگار تھے جنہوں نے بنگالی زبان میں لکھا۔ انہوں نے 65 ناول، 53 کہانیوں پر مشتمل کتابیں، 12 ڈرامے، 4 مضمون کی کتابیں، 4 خود نوشتیں، 2 سفر نامےاور متعدد گیت لکھے۔ انہیں رابندر پرسکار، ساہتیہ اکادمی ایوارڈ، علم پیٹھ ایوارڈ، پدم شری اور پدم بھوشن سے نوازا گیا۔